Title | نثرِ رضا کی ادبی جمالیات |
Author | ڈاکٹر محمد حسین عبد الرشید مشاہد رضوی |
Institute | ZP Urdu School Naydongri Nandgaon 424109 Nashik Maharashtra INDIA |
Language | Urdu |
Area of Study | Teaching , Reading , Writing |
Paper ID | KAIJOR2003U |
Keywords | جمالیات تحقیق اعلیٰ حضرت ادب نثر لسانی خدمات |
Download | Download Full Text |
Abstract
جمالیاتِ ادبیہ کو براہ راست علم فن سے تعلق ہوتا ہے ۔ اسی پر ہی قدیم دور سے ادبی بحث و مباحثہ کی قلمی تلخیص و تمہید کے تمام علمی تسلسل بندھے ہوئے ہیں ۔ علمی طور پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ جمالیات کا بین الاقوامی تصور آفاقی ہے۔ جمالیاتی تنقید کا ادب میں اپنا ایک نمایاں مقام ہے۔ نثر اور شاعری کے میدان میں اردو ادب کی جمالیات کا مطالعہ ان نئے تصورات کا ایک اہم پہلو ہے جو تنقیدی رجحانات میں تیار ہوئے ہیں۔امام احمد رضا قادری برکاتی بریلوی کی نثر نگاری ہو یا شاعری دونوں میں ادبی جمالیات کا بڑا گہرا رچاؤ ملتا ہے۔ آپ کی تصانیف میں پیش کردہ مواد کی اہمیت و رفعت اپنی جگہ اسلوبِ نگارش اور اندازِ پیشکش کے لحاظ سے بھی نثر ِرضا اپنے آپ میں منفرد مقام رکھتی ہے ۔ یونہی آپ کی شاعری بھی بڑے خاصے کی چیز ہے۔اس تحقیقی مضمون میں راقم نے امام احمدرضا بریلوی کی مختلف تصانیف سے چنیدہ اقتباسات کو منتخب کرکے اس میں موجود ادبی جمالیات کےپہلوؤں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔مضمون کے مطالعے سے جہاں امام احمد رضا بریلوی کی لسانی خدمات اور اس کے اثرات کا اندازہ ہوتا ہے وہیں اس بات کا بھی شدت سے احساس ہوتا ہے کہ ادبی محاذ پر امام احمد رضا کے ساتھ ناانصافی کا مظاہرہ کیا گیا ہے ۔
