Bareilly ,India 243005
+91-950-621-5324
info.kanzuliman@gmail.com

KAIJOR | Volume 1 | RAZAWIYAT

Kanzuliman Research Publication

Titleمدح مصطفے بر زبان رضا و آل رضا
Authorڈاکٹر معین خان رضوی
InstituteKhusro Degree College, Bareilly
LanguageUrdu
Area of StudyRazawiyat, Sunnism, History, Islam
Paper IDKAIJOR2001U
Keywordsصنف سخن
انیسویں صدی
اعلیٰ حضرت
شعر و ادب
نعت گوئی
لسانی خدمات
DownloadDownload Full Text

Abstract

اس مضمون میں مدح رسول یا نعت رسول صلی الله علیہ وسلم کی تاریخ کو اردو زبان کی تاریخ کے حوالے سے پیش کرنے کی کوشش کی ہے یعنی کہ اردو زبان کی ابتداء سے شاعریکی ابتداء اور پھر نعتیہ شاعری پر بحث کرنے کے بعد انیسویں صدی میں اردو نعتیہ شاعری پر سر حاصل بحث کی گئی ہے اس تناظر میں انیسویں صدی جو کہ شعرو شاعری کے اعتبار سے ایک الگ پہچان رکھتی ہے اس میں مدح رسول کی کچھ ایسی شاعری وجود میں آئی ہے جو مستقبل کے لئے رہنما اصول وضع کرتی ہے جن میں مولانا احمد رضا خان قدس سرہ کی شاعری کا ایک منفرد و نمایاں مقام ہے اسی لئے یہ عنوان یعنی کہ مدح رسول صلی علیہ وسلم بزبان رضا کو چنا گیا اور اسی پر تفصیلی روشنی ڈالکر یہ ثابت کیا گیا ہے کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا قدس سرہ کی اردو نعتیہ شاعری عشق و عرفان ، عقیدت و محبت کے ساتھ ساتھ ایسی ادبی و فنی چاشنی لئے ہوئے ہے کہ جسکی مثال اردو شاعری میں مفقود ہے ، بعد ازاں مدح رسول بزبان آل رضا کے عنوان سے خانوادہ رضویہ کے دیگر اکابرین کی نعتیہ شاعری پر ادبی ، فنی و لسانی ا عتبار سے گفتگو کی گئی ہے اور تحقیقی دلائل سے ثابت کیا گیا ہے کہ آل رضا کی شاعری میں عشق رسالت مآب صلی الله علیہ وسلم کی وہی نمایاں جھلکیاں پورے اب و تاب کے ساتھ نظر آ رہی ہیں جو انکے جد اعلیٰ حضرت قدس سرہ کی نعتیہ شاعری میں موجود ہیں کلام میں عشق رسول کا یہی تسلسل اس خاندان کو ممتاز کرتا ہے اور اپنے آقا سرور کونین محمد مصطفیٰ صلی الله علیہ وسلم کی مدحت میں نبئ کو اعلیٰ اعلیٰ کہتے کہتے عرب و عجم میں اتنا اعلیٰ مقام حاصل کرکے مقبولیت عامہ کا حامل ہو چکا ہے

Digiprove sealCopyright secured by Digiprove © 2021 KANZULIMAN Foundation

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *