Authored by | Fuad Raza Khan |
Affiliation | Scholar, Darul Uloom Mazhar E Islam Bareilly |
Article Info | Received: 29 October 18 Revised: 01 November 18 Accepted: 02 November 18 |
Edited by | Mufti Saleh Sahab |
Keywords | تجئرون مشتقات معائنہ مشہود بہ اجماع فضائل کنز الایمان انصاف الامام اہل حدیث تقابلی جائزہ |
Download link | Full Text Download , BibTeX |
DOI | 10.7910/DVN/SUQ3T0 |
Abstract
اس مقالہ میں اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمة الرضوان کے ترجمہ قرآن بنام کنز الایمان پر ایک انگریزی فتوی کا علمی محاسبہ کیا گیا ہے جو کہ انٹرنیٹ پر موجود ہے جسکےلکھنے والے کوئی جمیل الرحمن صاحب (دیوبندی) ہیں اور فتوی پر ان کہ استاد کی تصحیح و تصدیق بھی ہے، انھوں نے اپنےفتوی میں پانچ آیات کریمہ کے ترجمہ پر بے جا اعتراض کئے اور آخر میں حکم یہ دیا کہ “Translation is unreliable this translation should therefore be avoided” “ترجمہ ( کنز الایمان) معتبر نہیں لہزا اس سے بچا جاۓ۔(۱)تو اس مقالہ میں ان کہ اس قول کا تعاقب کیا گیا ہے اور دلائل و براہین سے ثابت کر دیا ہے کے جن آیات کہ ترجمہ پر اعتراض ہے ان میں کوئی ترجمہ غلط نہیں غلط تو غلط نامناسب بھی نہیں کیونکہ تفاسیر معتبر کہ مطابق ہیں، اور معترض کی را ۓ میں جو تراجم صحیح ہیں ان سے ترجمہ کنز الایمان کا تقابلی جائزہ پیش کر دیا گیا ہے، اور ساتھ ہی فضائل کنز الایمان کے تحت اپنے اور غیروں کے اقوال فی المدح کنز الایمان نقل کر دئے گئے ہیں جن کے مطالعہ سے قائرین پر روز روشن کی طرح عیاں ہو جاۓگا ۔۔۔کے ترجمہ کنز الایمان نہایت ہی صحیح اور بہترین ترجمہ ہےوللہ الحمد

This work is licensed under a Creative Commons Attribution 4.0 International License.
DOI: 10.7910/DVN/SUQ3T0 . © 2019. Hosting by KAIJOR ,
ھٰذا جواب صحیح مفتی محمد صالح